0
Tuesday 14 Oct 2014 18:29

انقلاب کی تحریک جاری رہے گی، قوم کی تقدیر بدلیں گے، بشارت جسپال

انقلاب کی تحریک جاری رہے گی، قوم کی تقدیر بدلیں گے، بشارت جسپال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت عزیز جسپال نے فیصل آباد میں 12۔ اکتوبر کے جلسے کی کامیابی پر کارکنوں کی محنت اور عوام کی بھر پور شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب کی تحریک جاری رہے گی اور ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ دھوبی گھاٹ جلسے کے انتظامات میں حصہ لینے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بشارت جسپال نے کہا کہ عوامی جلسے میں لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ فیصل آباد پاکستان عوامی تحریک کا قلعہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے دھاندلی کے ذریعے جیتے گئے مینڈیٹ کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب دراصل عوامی شعور کی بیداری ہے، جو پاکستان کے ہر طبقے میں اس وقت نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کی طرح مینار پاکستان پر 21 اکتوبر کو پھر انسانی سروں کا سمندر لوگوں کو دیکھنے کو ملے گا۔ بشارت جسپال نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جیسے کارکن کسی سیاسی جماعت کو میسر نہیں، جو دھوپ دیکھتے ہیں اور نہ ہی سردی ،جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے قائد کے حکم پر ڈٹ جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور لوگوں کو ان کے سیاسی حقوق شعور کی بیداری سے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 414598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش