0
Wednesday 15 Oct 2014 01:29
انڈین ہیکرز نے لاہور ہائیکورٹ کی سائٹ ہیک کر لی

"لیوانگا لیوانگا پورا کشمیر لیوانگا" ہندوستانی ہیکرز کا لاہور ہائیکورٹ کی سائٹ پر پیغام

"لیوانگا لیوانگا پورا کشمیر لیوانگا" ہندوستانی ہیکرز کا لاہور ہائیکورٹ کی سائٹ پر پیغام
اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی ہیکرز نے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دیئے گئے پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان کے ہیکرز نے اسے ہیک کیا ہے۔ ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویب سائٹ کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول زرداری کے کشمیر کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان کے جواب میں ہیک کیا گیا ہے۔ پیغام کے آخر میں بلاول کا مذاق بھی اڑایا گیا ہے اور لکھا گیا ہے’’لیوانگا لیوانگا۔۔۔۔ پورا کشمیر لیوانگا‘‘۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی ہے۔ بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر بھارتی پرچم لگا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر چھوڑے گئے پیغام میں بھارتی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ایسا انہوں نے بلاول بھٹو کے کشمیر کے حوالے سے بیان کےجواب میں کیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پورا کشمیر واپس لے کر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 414675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش