0
Saturday 18 Oct 2014 23:27

حضرت امام حسین (ع) نے تاابد اہل حق کو جرات اور استقامت کا درس دیا، علامہ مقصود علی ڈومکی

حضرت امام حسین (ع) نے تاابد اہل حق کو جرات اور استقامت کا درس دیا، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے استقبال محرم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم تلوار پر خون کی فتح کا مہینہ ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) عالی مقام نے باطل یزیدی نظام کے خلاف قیام کرکے تاابد اہل حق کو جرات اور استقامت کا درس دیا۔ آپ (ع) حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کے وارث تھے لہٰذا نمرود وقت سے مصالحت و مفاہمت کرنا، آپ کیلئے ممکن نہیں تھا۔ محرم کا مہینہ اور نواسہ رسول کی ذات گرامی امت مسلمہ کیلئے نقطہ وحدت و احتیاط ہے۔ امت مسلمہ کربلا والوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دور حاضر کی یزیدیت کے خلاف میدان عمل میں نکل آئے۔ بلوچستان میں ہر ضلع اور ڈویژن کی سطح پر عزاداری سیل تشکیل دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر نصیرآباد ڈویژن کے لیے 5 رکنی عزاداری سیل کا اعلان کیا۔ جو سید عبدالقادر شاہ، مولانا محمد علی جمالی، سید نیاز حسین شاہ، سید عبدالغنی شاہ اور مولانا ثناءاللہ جمالی پر مشتمل ہوگا۔

دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 39 وفاقی سیکرٹری میں ملک کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان سے ایک بھی سیکرٹری کا نہ ہونا المیہ سے کم نہیں۔ اب یہ بات سمجھنا کوئی زیادہ مشکل نہیں کہ بلوچستان کو کس قدر محروم رکھا گیا ہے۔ بلوچستانی عوام یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ فوج میں اعلٰی عہدوں پر فائز کتنے جنرل بلوچ اور بلوچستانی ہیں۔ 342 اراکین کی قومی اسمبلی میں بلوچستان کے 13 نمائندے بھی احساس محرومی کی بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک مقتدر ادارے ان باتوں پر انتہائی سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے بلوچستان کو ہر ادارے میں مناسب نمائندگی دینے کیلئے عملی اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 415307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش