0
Sunday 26 Oct 2014 22:27

گورنر بلوچستان کا کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کا بیان خوش آئند ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

گورنر بلوچستان کا کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کا بیان خوش آئند ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کیجانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح شہر میں بےگناہ اور معصوم انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور ظلم اور بربریت کی بدترین مثالیں قائم کی جا رہی ہے۔ جہاں ذریعہ معاش اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے اپنے گھروں سے نکلنے والے مزدوروں کو بدترین دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور معصوم انسانوں کو قتل کرنے کے بعد اُسکی ذمہ داری قبول کی جاتی ہے۔ اُس کی چھوٹی سی مثال بھی کسی مہذب معاشرے میں نہیں ملتی اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ جہاں ایک ہی مقام پر درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ اسی لئے صوبے اور بالخصوص کوئٹہ شہر میں دہشتگردی پھیلانے والے انتہاء پسند عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ایم ڈبلیو ایم کئی عرصے سے کر رہی ہے۔ انہوں نے گورنر بلوچستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بیان اُس وقت عوام کیلئے باعث اطمینان ہوگا، جب وہ اُن دہشتگردوں کے خلاف عملی طور پر کاروائی ہوتا ہوا دیکھیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے اُن سے اُنکے پیارے چھین لئے ہیں اور دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کا واحد راستہ بھی صرف اور صرف آپریشن ہے کیونکہ ہر واقعے کے بعد جس دلیری سے دہشتگرد گروہ ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی ریاستی عمل داری کو قبول نہیں کرتے۔ کھلے عام اسے چیلنج کرتے ہیں جبکہ ریاست کی پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے اور ایسے عناصر کی بیخ کنی جو سینکڑوں انسانوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ ریاست کا فرض ہے اور اگر ریاست اپنے عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو اس کا اعلان کیا جائے کہ ہر شخص اپنی حفاظت کا خود ذمہ داری ہے تو پھر عوام ان دہشتگردوں کو بتائے گی کہ کس طرح وہ اُن کو قتل کرکے آرام سے فرار ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش