0
Thursday 30 Oct 2014 23:19

اسکردو، محرم الحرم کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسکردو، محرم الحرم کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل، پولیس کی بھاری نفری تعینات
رپورٹ: میثم بلتی

اسکردو پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام اور یوم عاشورا کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اسکردو علی رضا نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 620 مقامات پر مجالس سمیت یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے 522 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار آئی جی گلگت بلتستان اور ڈی آئی جی بلتستان کی ہدایت پر ضلع بھر میں 200 مقامی نوجوانوں پر مشتمل پولیس قومی رضاکار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو عشرہ محرم کی مجالس اور یوم عاشورا کے موقع پر پولیس کے ساتھ سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے ریزرو سیکشن میں ہر طرح سے مسلح 40 اہلکاروں کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی اسکردو علی رضا نے کہا ہے کہ سکیورٹی نقطہ نگاہ سے اسکردو شہر کو 4 زون میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں دو ڈی ایس پیز اور دو انسپکٹرز کو سیکٹر کا انچارج بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں سمیت 14 مقامات حساس قرار دیئے گئے ہیں جہاں یوم عاشورا کے روز تمام روٹس پر 414 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس کو قومی رضاکار اور العباس اسکاؤٹس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نویں محرم کو شام چھ بجے سے سکریننگ اور سوئیپنگ کے بعد شب عاشور اور یوم عاشور کے جلوسوں کے گزرگاہوں سمیت شہر کی مین شاہراہوں کو مکمل سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں اور کسی قسم کے سکیورٹی خطرات لاحق نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 417352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش