0
Friday 14 Nov 2014 12:08
ملک عامر ڈوگر کی فتح دراصل تکفیریت کی شکست ہے۔

ایم ڈبلیو ایم نے اہلسنت جماعتوں کے ساتھ کام کرکے حقیقی وحدت کو برپا کیاہے، ناصر شیرازی

ایم ڈبلیو ایم نے اہلسنت جماعتوں کے ساتھ کام کرکے حقیقی وحدت کو برپا کیاہے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کرپشن، بدعنوانی، مہنگائی، بے روزگاری سمیت بہت سے مسائل کا شکا ر ہے لیکن ملک کے نام نہاد اور جعلی حکمران اپنی عیش وعشرت اور اقتدار کو طول دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں لیکن ملک میں دھرنوں سے پیداہونے والی صورتحال نے ہرپاکستانی کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے کہ ظالم کے سامنے کھڑے ہوکر آوازحق کو بلند کرنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے وحدت ہائوس ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ سنی وحدت سے تکفیریت کا چہرہ واضح ہورہا ہے، آج پاکستان میں ایک طرف کو خوش آمدید کہا جارہا ہے اور دوسری طرف اُس سے انکار کیا جارہا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آپ کی حمایت کا فیصلہ کیا اور پھر ہر ممکن کوشش کی۔ یاد رہے کہ ملک عامر ڈوگر کے مدمقابل اُمیدوار کالعدم سپاہ صحابہ کے حمایت یافتہ تھے جس پر مجلس وحدت مسلمین نے ملک عامر ڈوگر کی حمایت کی۔ جس حلقے سے ملک عامر ڈوگر کامیاب ہوئے ہیں یہ شیعہ اکثریتی حلقہ ہے اور یہ حلقہ عزادری کا مرکزہے۔
خبر کا کوڈ : 419465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش