0
Thursday 12 May 2011 00:42

صدر مملکت آصف علی زرداری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔
اسکردو:اسلام ٹائمز۔گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر قانون اور پانی و بجلی کے وزیر شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسیع آبی ذخائر سے استفادہ حاصل کر کے 40 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور دیامر ڈیم کا افتتاح صدر مملکت آصف علی زرداری مئی کے آخری ہفتے میں کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے کثیر المقاصد قدرتی وسائل سے نوازا ہے اور قطبین کے بعد دُنیا کے سب سے بڑے آبی ذخائر موجود ہیں۔ جن سے استفادہ حاصل کر کے 40 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
جس سے نہ صرف علاقائی ضرورت پوری ہوگی بلکہ پورے ملک میں بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی اور ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام کو مربوط بنانے کے لئے پاور پالیسی بنائی جا رہی ہے اور اسی پالیسی کے تحت گلگت بلتستان الیکٹرک سٹی ڈویلپمنٹ بورڈ قائم کر دیا گیا ہے، جو بجلی کی خرید و فروخت کے معاملات طے کریگا اور بہت جلد الیکٹرک سٹی ایکٹ نافذ کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے مجوزہ دورے میں وہ دیامر ڈیم کے افتتاح کے بعد قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 71309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش