0
Saturday 7 Jul 2018 09:43

لندن کی فضا میں امریکی صدر کی شباہت والا غبارہ اڑانے کی اجازت

لندن کی فضا میں امریکی صدر کی شباہت والا غبارہ اڑانے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ لندن کے میئر صادق خان نے شہریوں کی درخواست قبول کرتے ہوئے امریکی صدر کی آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ کی شباہت والا غبارہ اُڑانے کی اجازت دے دی ہے۔امریکی صدر کے استقبال کے لیے ٹرمپ کی شباہت والا کارٹون غبارہ اُڑایا جائے گا۔ فوٹو : سوشل میڈیا
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 13 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لندن آمد پر برٹش پارلیمنٹ اسکوائر کے اوپر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والا کارٹون غبارہ فضا میں بلند کیا جائے گا۔ میئر صادق خان نے نجی تنظیم کی درخواست پر غبارہ اُڑانے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی تنظیم اس موقع پر"ٹرمپ کو روکو" ریلی کا انعقاد بھی کرے گی۔
Trump 3
 
ٹرمپ کی شکل والے غبارے کو اُڑانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے مہم میں 10 ہزار لوگوں نے دستخط کئے اور اس کی تیاری میں 20 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔ جس کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے اس غبارے کو اُڑانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ غبارہ پارلیمنٹ اسکوائر سے ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران اُڑایا جائے گا۔ 20 فٹ طویل غبارے کا رنگ ٹرمپ کے بالوں کے رنگ کی مانند زرد ہے، جس میں ٹرمپ کو ناراض اور پیمپر پہنے دکھایا گیا ہے۔
Trump 2
واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی 1.8 ملین افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کئے تھے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حوالے سے متنازع پالیسی کے باعث بھی برطانوی عوام کے غم و غصے کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 736144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش