0
Tuesday 26 Jul 2011 23:34

مسوزئی قبائل اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 10 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

مسوزئی قبائل اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ، 10 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی
 پشاور:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے مسوزئی میں شدت پسندوں اور قبائلی امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں دس شدت پسند ہلاک، شدت پسندوں نے قبائل کے دس مکانات نذر آتش کر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے مسوزئی میں قبائل امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان منگل کو ہونے والی جھڑپ میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جھڑپوں کے درمیان شدت پسندوں نے مقامی قبائل کے دس مکانوں کو آگ لگا دی، جس سے مکانات مکمل طور پر تباہ اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ واضح رہے کہ مسوزئی میں قبائلی لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان کئی دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 87545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش