0
Saturday 9 Apr 2011 04:49

جعلی ڈگری رکھنے والوں کو بے نقاب کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کیا گیا، مشاہد حسین سید

جعلی ڈگری رکھنے والوں کو بے نقاب کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کیا گیا، مشاہد حسین سید
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری کے نام پر ایچ ای سی تحلیل کرنے پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو جس سے خطرہ ہوتا ہے اس کے خلاف منظم طریقے سے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی جاتی ہیں۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے کے مطابق بھٹو قتل کیس کو ری اوپن کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ایک سیاسی قتل تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم خزب اختلاف کی جماعت ہیں اور حکومت کو بچانے کے لیے آکیسجن فراہم کرنے کا کردار ادا نہیں کر رہے۔

خبر کا کوڈ : 64037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش