0
Friday 18 Jan 2013 00:03

تحریک انصاف کا اسلام آباد ڈیکلریشن کا خیر مقدم

تحریک انصاف کا اسلام آباد ڈیکلریشن کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے جاری بيان ميں تحريک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاء خصوصاً خواتين اور معصوم بچوں کے عزم و استقلال اور پرامن احتجاج کو تحسین پيش کرتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظيم الشان اور پرامن مظاہرے نے ثابت کر ديا ہے کہ پاکستان کے عوام باشعور ہيں اور اپنے حقوق کے حصول اور ملک ميں مثبت تبديلی کيلئے پرعزم ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کرپٹ اور آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے نجات چاہتی ہے، شفقت محمود کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کیلئے صدر زرداری کا استففعیٰ ضروری ہے کیوں کہ وہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ہیں اور ان کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 232173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش