اسلام ٹائمز۔ آج صبح اسرائیل نے "رفح" شہر کو میزائلوں، توپ خانوں اور فضاء سے نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اس شہر میں غزہ پٹی کی آبادی کا ایک بڑا حصہ مقیم ہے۔ لبنان کے المیادین چینل نے رپورٹ دی کہ صیہونی رژیم نے رفح کے مختلف علاقوں پر 50 سے زائد حملے کئے۔ جس کے نتیجے میں 100 سے زائد نہتے شہری شید ہو گئے۔