اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی کال پر بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے جاری ہیں۔ آج بلتستان بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور چوراہے بند رہے۔ بلتستان میں ضلع خپلو، سب ڈویژن کھرمنگ، روندو اور شگر میں بھی درجنوں مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ صبح کے وقت اسکردو شہر کی تمام اہم چوراہوں پر لوگ جمع ہوگئے، جو ریلیوں کی شکل میں مرکزی دھرنے میں شامل ہوتے رہے۔ اسکردو شہر کی فضا اسوقت "جینا ہوگا مرنا ہوگا" "دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا" "حق کی خاطر لڑنا ہوگا" اور حکومت مخالف نعروں سے گونج رہی ہے۔