0
Wednesday 24 Sep 2014 17:00

جھنگ میڈیکل کیمپ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سیلاب زدہ پاکستانیوں کی امداد اور داد رسی کے لیے پورے ملک میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیلاب زدگان کے لیے راشن، کپڑے اور ضروریات زندگی کے دیگر سامان کی جمع آوری اور سیلاب متاثرین تک اسکی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس او کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے طبی امدادی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی امدادی کیمپ میں موجود ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کرتے رہے اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ امامیہ اسکاوٹس کی ٹیم نے علاقے میں مختلف لوگوں سے ملاقات کی اور آفت زدہ علاقوں کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 411411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش