0
Friday 17 Oct 2014 13:47
اسلام ٹائمز۔ عید سعید غدیر کے سلسلے میں حوزہ علمیہ جامعۃ النجف اسکردو میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا، جس میں علماء کرام، طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت حجۃ الاسلام شیخ محمد علی توحیدی نے کی جبکہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شبیر حسین فصیحی مہمان خصوصی تھے۔ حجۃ الاسلام شیخ محمد اشرف مظہر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ معروف قاریٔ قرآن حجۃ الاسلام عابد حسین مطہری نے تلاوت کلام مجید سے جشن کو منور کیا۔ ذاکر اہل بیت سخاوت حسین، محمد علی اور سید قائم علی شاہ نے نذرانۂ منقبت پیش کیا۔ اس جشن میں معروف شعرائے کرام نے اپنا تازہ کلام پیش کرکے داد تحسین وصول کیا۔ شعرائے کرام میں شیخ عابد حسین مطہری، شیخ عسکری جوہری، شیخ محمد اشرف مظہر اور شیخ محمد تقی ممتازی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 415035
منتخب
18 May 2024
17 May 2024
18 May 2024
18 May 2024
16 May 2024
16 May 2024
16 May 2024
16 May 2024
15 May 2024
15 May 2024