0
Friday 26 Apr 2024 20:28
مذاکرات اصل طاقت سے ہونگے

حکومت کا ریموٹ کنٹرول آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے پاس ہے، شہر یار آفریدی

حکومت کا ریموٹ کنٹرول آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے پاس ہے، شہر یار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں حکومت پر تنقید کرتے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آگئے ہیں، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کریں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی کے ساتھ، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا ہے، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کو پتا چلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش