0
Tuesday 30 Apr 2024 10:08

کولمبیا یونیورسٹی کیجانب سے احتجاج کرنیوالے طلباء کیخلاف "کارروائی" کا آغاز

کولمبیا یونیورسٹی کیجانب سے احتجاج کرنیوالے طلباء کیخلاف "کارروائی" کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ جنگ غزہ کی مخالفت میں کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کے تسلسل اور کیمپس کے اندر دھرنا ختم کرنے سے ان کے انکار پر اس یونیورسٹی نے احتجاجی طلباء کو معطل کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ احتجاجی دھرنے کو ختم کرنے سے طلباء کے انکار پر ہم نے کیمپس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششوں کے طور پر انہیں معطل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ادھر کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کی مذاکراتی کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ جب تک یہ یونیورسٹی اسرائیل سے اپنی سرمایہ کاری واپس نہیں لے لیتی، ہم اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے اور ہمیں نشانہ بنانے والی دھمکیوں یا تحریفی طریقہ کار کے سامنے ہم کسی طور گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

قبل ازیں طلبہ احتجاجی تحریک کی حمایت میں سرخ جیکٹیں پہنے کولمبیا یونیورسٹی کے عملے و اساتذہ نے بھی یونیورسٹی کے داخلی دروازے کے سامنے ایک "انسانی ڈھال" بنائی تاکہ سکیورٹی فورسز کو غزہ کے ساتھ یکجہتی کرنے والے طلباء کے دھرنے کے مقام تک پہنچنے سے روکا اور یونیورسٹی طلباء کی حفاظت کی جا سکے۔

دوسری جانب امریکہ سے الجزیرہ کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ ان مظاہروں کو کچلنے کے لئے انجام پانے والی امریکی سیکیورٹی فورسز کی سخت کارروائیوں کے تسلسل باوجود، کیلیفورنیا کی ارون (Irvine) اور ریور سائیڈ (Riverside) یونیورسٹیوں کے طلباء نے بھی جنگ غزہ کے خلاف جاری طلبہ احتجاجی تحریک میں اپنی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ 

-

-
خبر کا کوڈ : 1132071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش