0
Tuesday 30 Apr 2024 18:21

لندن، تلوار کے حملے میں لڑکا ہلاک، پولیس افسران سمیت 4 زخمی

لندن، تلوار کے حملے میں لڑکا ہلاک، پولیس افسران سمیت 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مشرقی لندن کے علاقے میں ایک شخص نے تلوار کے وار کر کے 13سالہ لڑکے کو ہلاک کر دیا جبکہ دو پولیس افسران سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صبح 7 بجے کے بعد ہینالٹ ضلع میں سمارائی نما تلوار سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ 36 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ تصور نہیں کیا جا رہا۔ لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ اسٹورٹ بیل نے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1132161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش