0
Tuesday 30 Apr 2024 19:18

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کو تجاویز بھجوا دیں

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کو تجاویز بھجوا دیں
اسلام ٹائمز۔ عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس کے سلسلہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کو تجاویز بھجوا دیں۔ ہائیکورٹ نے معاملے پر توہین عدالت کی کارروائی نہ کرنے کی وضاحت بھی دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ توہین عدالت کا دائرہ اختیار صرف پیچھے کی طرف دیکھنا اور نتیجہ صرف سزا ہے۔ توہین عدالت کی کارروائی معاملے کا حل نہیں۔ اپنی تجاویز میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نامناسب مداخلت کی شکایات پر پارلیمانی کمیٹی متبادل فورم کے طور پر کارروائی کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش