0
Saturday 4 May 2024 22:10

کوئٹہ، شرپسند عناصر کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں شرپسند ہلاک

کوئٹہ، شرپسند عناصر کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں شرپسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے اہلکاروں پر ڈیوٹی حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کو جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق نیو سریاب پولیس تھانے کی موبائل وین کلی زرین کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا اور باقی تین فرار ہو کر قریبی آبادی میں روپوش ہوگئے۔ پولیس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاش شروع کر دی۔ اسی دوران فرار حملہ آوروں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کر دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے تین حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مارے گئے چاروں مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا سی ٹی ڈی حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش