0
Saturday 4 May 2024 22:47

غزہ کے عوام کی حمایت میں پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء کی بھوک ہڑتال

غزہ کے عوام کی حمایت میں پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء کی بھوک ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم کے خلاف امریکہ بھر کے یونیورسٹی طلباء کا احتجاج، امریکی پولیس کے شدید تشدد کے باوجود نہ صرف جاری ہے بلکہ روز بروز پھیلتا بھی جا رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی ریاست نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء نے بھی گذشتہ روز مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے مسلط کئے جانے والے قحط اور بھوک و پیاس کے خلاف اپنی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور اس رستے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی دھمکیوں اور جابرانہ ہتھکنڈوں سے ذرہ برابر نہیں ڈرتے۔ پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے مل کر لڑ رہے ہیں اور ان کو آزاد کروانے کے لئے اپنی جان دینے پر بھی پرعزم ہیں!!

رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ طلبہ اپنی بھوک ہڑتال کب تک جاری رکھیں گے تاہم اس طلبہ احتجاجی تحریک کی جانب سے نئے آنے والے شرکاء کے لئے متعارف کروائے گئے رجسٹریشن فارم سے معلوم ہوتا ہے کہ احتجاجی طلباء "مکمل 7 روزہ بھوک ہڑتال" میں شامل ہو سکتے ہیں یا پھر صرف "24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال" کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

احتجاج کرنے والے پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء کے مطالبات میں "اسرائیل کے تعلیمی و ثقافتی اداروں کو بے نقاب کرنا، ان کے لئے کی گئی سرمایہ کاری کو ضبط کرنا اور ان کے بائیکاٹ" سمیت گرفتار شدہ امریکی مظاہرین کے لئے عام معافی اور یونیورسٹی طلباء پر عائد محدودیتیوں اور ان کے اخراج پر مبنی احکامات کو کالعدم قرار دیا جانا شامل ہے۔

-
خبر کا کوڈ : 1132849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش