0
Monday 6 May 2024 17:13

ٹھٹھہ، چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو بطور جرمانہ 2 بچیاں دینے کا ظالمانہ فیصلہ

ٹھٹھہ، چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو بطور جرمانہ 2 بچیاں دینے کا ظالمانہ فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں بااثر افراد نے چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو جرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آمری اسٹاپ کی رہائشی دو بچیاں ماں کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینے اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ لڑکیوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ابھی زیرِ تعلیم ہیں اور اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد وڈیرہ اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بچیوں کے چچا ممتاز میرجت نے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد بااثر افراد نے دونوں بچیوں کی شادی لڑکی کے بھائیوں سے کرانے کا حکم سنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1133163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش