0
Monday 6 May 2024 17:30

کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ

کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شدید گرمی کے باعث کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے کراچی کے شہریوں کو گرمی سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔ جناح اسپتال سے وابستہ ایمرجنسی کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ گرمی آتے ہی گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ایمرجنسی میں روز گیسٹرو کے 60 سے 70 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری باہر کے کھانے اور  مشروبات سے پرہیز کریں، کھانے سے پہلے ہاتھوں کو لازمی دھویا جائے، جبکہ ہلکی، متوازن غذا اور پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1133166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش