0
Wednesday 8 May 2024 11:33

پہلے قوم سے ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

پہلے قوم سے ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھنینے والے معافی مانگیں، صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے لکھا گیا کھلا خط سامنے آ گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کھلے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن چوری کرنیوالے قوم سے معافی مانگیں۔ فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانے والے پہلے قوم سے معافی مانگیں۔ 9 مئی کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے معافی مانگیں۔ لوگوں کے پسندیدہ لیڈر، ان کی پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنیوالے معافی مانگیں۔ انہوں نے لکھا ‏کیڑے والی گندم منگوا کر قوم کا پیسہ ضائع کرنیوالے معافی مانگیں۔ کسان سے ان کی اجرت چھیننے والے معافی مانگیں، انکی محنت کو ضائع کرنیوالے معافی مانگیں۔ ابھی تک صرف پنجاب کی نااہل نالائق فارم 47 کی حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی، باقی سب صوبوں میں خریداری شروع ہو چکی ہے۔ پنجاب حکومت نے پہلے کسانوں کو زیادہ گندم اُگانے کیلئے کہا اور اب انکی محنت،  خون پسینے کی کمائی کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کسان آج کل سڑکوں پر رُل رہے ہیں، چیف جسٹس صاحب کون پوچھ گا انہیں؟۔
خبر کا کوڈ : 1133563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش