0
Wednesday 8 May 2024 11:46

بھارت میں فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹس پر لائیک کرنے کی پاداش میں اسکول پرنسپل برطرف

بھارت میں فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹس پر لائیک کرنے کی پاداش میں اسکول پرنسپل برطرف
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اسکول انتظامیہ نے ایک اسکول پرنسپل کو برطرف کر دیا ہے۔ ممبئی کے ودیا وہار علاقے میں واقع سومیا اسکول انتظامیہ اس حرکت کا مرتکب ہوا ہے۔ اسکول پرنسپل پروین شیخ مسلسل فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کو لائیک یا شیئر کرتی آئیں ہیں۔ اسکول انتظامیہ کو جیسے ہی پروین شیخ کے بارے میں یہ خبر موصول ہوئی تو انہیں نے فوراً انہیں برطرف کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی موجودہ برسر اقتدار حکومت نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجات، مظاہرے اور اس حوالے سے کسی بھی سیمینار یا کانفرنس کو ممنوع قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش