0
Wednesday 8 May 2024 17:10

جوزپ بورل کیجانب سے غزہ کے بارے ایک مرتبہ پھر زبانی تشویش کا تکرار

جوزپ بورل کیجانب سے غزہ کے بارے ایک مرتبہ پھر زبانی تشویش کا تکرار
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے جنگ غزہ اور رفح پر غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کے بارے آج صبح ایک بار پھر اپنی زبانی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں جوزپ بورل کا کہنا ہے کہ رفح میں زمینی کارروائیاں صرف مزید تباہ کن اور ناقابل قبول انسانی نتائج کا ہی باعث بنیں گی جبکہ فوری طور پر جنگبندی اور یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی رہائی انتہائی ضروری ہے!

دریں اثنا، سوموار کی شام جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غاصب صہیونی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ رفح کے مشرق میں واقع حماس کے مبینہ ٹھکانوں کے خلاف "ٹارگٹڈ حملے" کر رہی ہے۔

اس حوالے سے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع دنیا کے گنجان آباد ترین شہر رفح میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں اور اگر اس علاقے میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے کوئی زمینی آپریشن شروع ہوتا ہے تو پھر فلسطینی پناہ گزینوں کے پاس وہاں سے جانے کے لئے مزید کوئی محفوظ مقام باقی نہ بچے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش