0
Wednesday 8 May 2024 17:45

رفح کراسنگ پر اسرائیلی کنٹرول "ریڈ لائن کو عبور کرنا" نہیں، امریکہ

رفح کراسنگ پر اسرائیلی کنٹرول "ریڈ لائن کو عبور کرنا" نہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے رفح پر زمینی حملے کے حوالے سے امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ رفح بارڈر کراسنگ پر قبضے کا اسرائیلی اقدام "امریکی ریڈ لائنوں کا عبور" نہیں!

امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے اس حوالے سے جاری ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کا، رفح کراسنگ کو اپنے کنٹرول میں لے لینے کا آپریشن، "جو بائیڈن کی سرخ لکیروں کو عبور کرنے" کے مترادف نہیں۔

اس بارے ایکسیس نے 2 امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کی معطلی یا رفح میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی صورت میں ان ہتھیاروں کے استعمال کو مشروط بنانے پر تاحال غور کر رہی ہے!

غاصب صہیونی و امریکی حکام نے اس مجلے کو بتایا کہ سوموار کے روز امریکی صدر جو بائیڈن و غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں رفح کراسنگ پر قبضے کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ایکسیس نے ایک اعلی صہیونی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جوبائیڈن نے رفح کراسنگ پر قبضے پر مبنی غاصب اسرائیلی رژیم کے منصوبے پر کوئی اعتراض تک نہیں کیا تھا!

دو اعلی امریکی عہدیداروں نے بھی ایکسیس کو بتایا کہ غاصب صہیونیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود حماس کے کمانڈر یحیی السنوار پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہی رفح کراسنگ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی عہدیداروں نے مزید کہا کہ بائیڈن موجودہ صہیونی کارروائی کو واشنگٹن کے ساتھ اسرائیلی تعلقات میں "بریکنگ پوائنٹ" کے طور پر نہیں دیکھتا لیکن امریکی صدر نے خبردار ضرور کیا ہے کہ اگر یہ کارروائی پھیلتی یا کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے اور اگر صیہونی افواج رفح شہر میں داخل ہو جاتی ہیں تو پھر یہ "بریکنگ پوائنٹ" ہو گا!
خبر کا کوڈ : 1133658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش