0
Wednesday 8 May 2024 20:18

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد مارے گئے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد مارے گئے
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز کئے۔ ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں انعام اللہ نامی دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش