0
Wednesday 8 May 2024 21:24

کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ کئی روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر برقرار رہنے، جبکہ ہوا می نمی کا تناسب بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی روز کے دوران گرمی کی لہر کے باعث وسطی سندھ کے اضلاع میں درجہ حرارت 47 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بدھ کو شہر میں ہواؤں میں نمی کاتناسب مزید بڑھ گیا اور گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جبکہ بدھ کو مئی کے ایوریج ٹمپریچر سے 1.1 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں چلنے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ شہر میں گرم و مرطوب موسم کے باوجود بدھ کی دوپہر ہوا میں نمی کا تناسب گذشتہ روز کے مقابلے میں 5 فیصد مذید اضافے کے بعد 59 فیصد ریکارڈ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1133705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش