اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینے جانے والے 4 طالبعلموں سے ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو طالبعلموں سے ایڈمٹ کارڈ، کتابیں، اور دیگر سامان بھی لے گئے۔ گڈاپ کے رہائشی 4 طالبعلم امتحان دینے سرجانی تیسر ٹاؤن جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق بچوں کا پرچہ خطرے میں پڑنے پر محکمہ تعلیم کے افسران سے رابطہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خصوصی اجازت پر بچوں کا پرچہ دلوا دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔