0
Wednesday 8 May 2024 21:54

کراچی، اپریل میں ہونیوالے جرائم کی رپورٹ جاری

کراچی، اپریل میں ہونیوالے جرائم کی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ اسٹریٹ کرائمز پر سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں اپریل 2024ء کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں اپریل میں 19 گاڑیاں چھینی اور 143 چوری کی گئیں، جبکہ 3572 موٹر سائیکلیں چوری اور 612 چھینی گئیں۔ کراچی میں اپریل میں شہریوں سے 1368 موبائل فونز چھینے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اغواء کا ایک واقعہ پیش آیا، جبکہ بھتہ خوری کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں ماہ اپریل میں قتل کے واقعات میں 59 افراد جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1133716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش