0
Wednesday 8 May 2024 23:45

 نو مئی کا سانحہ ایک سیاہ دن تھا جب قومی نوعیت کی اہم ترین تنصیبات، عمارتوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، یوسف رضا گیلانی 

 نو مئی کا سانحہ ایک سیاہ دن تھا جب قومی نوعیت کی اہم ترین تنصیبات، عمارتوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے ان شرانگیز واقعات، توڑ پھوڑ اور جناح ہاوس سمیت اہم حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ساری قوم نے وہ دلخراش واقعات دیکھے اور اس کی بھرپور مذمت بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ نو مئی کا سانحہ ایک سیاہ دن تھا جب قومی نوعیت کی اہم ترین تنصیبات، عمارتوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا اور شہدا کے مجسموں اور یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عوام اور اداروں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں اور ہر پاکستانی کے دل میں ان کے لئے احترام اور محبت ہے۔ انھوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لئے اختیار کئے گئے ایسے غیرقانونی اور غیرآئینی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں اور منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر آج بھی ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ انھوں نے مادر وطن کے لئے قربانیاں دیں اور قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں، پاکستان کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں اپنا حصہ ڈالیں اور انتشار کی بجائے مثبت طرز عمل اختیار کرتے ہوئے ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 1133739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش