0
Thursday 9 May 2024 08:43

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی، فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل ملنے کا امکان

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی، فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل ملنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ کل (جمعے کو) دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔ جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کرچکے ہیں۔ فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔ امارات کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جنرل اسمبلی سے قرارداد منظور ہونے کے باوجود فلسطین کو ووٹ کا حق نہیں مل سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش