0
Sunday 18 Mar 2012 10:06

جہان اسلام میں حالیہ بیداری سے فلسطین کی آزادی کی راہیں روشن ہوئی ہیں، ڈاکٹر ولایتی

جہان اسلام میں حالیہ بیداری سے فلسطین کی آزادی کی راہیں روشن ہوئی ہیں، ڈاکٹر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ گلوبل مارچ ٹو یورشلم کے اعزاز میں سابق امریکی ایمبیسی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع مقام معظم رہبری کے مشیر برائے بین الاقوامی امور و بیداری اسلامی کانفرنس کے مسؤل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے گلوبل مارچ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مسؤل برائے بین الاقوامی انتفاضہ فلسطین، حسین شیخ الاسلام نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقام معظم رہبری کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ہمیں آج اپنے مسلم اور غیر مسلم بھائیوں کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کے اس اقدام کو سراہتا ہوں۔ آپ مقبوضہ فلسطین کے بارڈر پر جا رہے ہیں تاکہ ظالم صیہونی ریاست کے خلاف علم احتجاج بلند کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہان اسلام میں حالیہ بیداری سے فلسطین کی آزادی کی راہیں روشن ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ انشاءاللہ القدس اور فلسطین کی آزادی کا وقت قریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 146449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش