0
Tuesday 25 Sep 2012 18:17

چودھری شجاعت نے کارکنوں سے شان رسالت(ص) میں گستاخی نہ برداشت کرنے کا حلف لے لیا

چودھری شجاعت نے کارکنوں سے شان رسالت(ص) میں گستاخی نہ برداشت کرنے کا حلف لے لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے اپنے والد چودھری ظہورالٰہی شہید کی 31 ویں برسی پر گجرات میں بہت بڑے اجتماع سے نبی آخر الزمان حضور پاک(ص) کی شان میں گستاخی برداشت نہ کرنے کا حلف لیا۔ انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال برسی پر جو عہد کرتا ہوں اسے پورا بھی کرتا ہوں، میں نے آج تک کسی قاتل یا قصوروار کا ساتھ نہیں دیا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں آج پھر عہد کرتا ہوں کہ حضور پاک(ص) کی شان میں گستاخی تو کیا ذرا سی بات کو بھی ہم برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس عہد کو پورا کرنے کیلئے حاضرین مجلس سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا اور سب نے اس کی بھرپور تائید کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس ملعون نے جو باتیں فلم میں حضور (ص) کے بارے میں بیان کی ہیں وہ میرا دل و دماغ بیان تو کیا سوچنے کی بھی کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ 31 سال بعد بھی چودھری ظہورالٰہی شہید آپ لوگوں کی صورت میں زندہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 198586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش