0
Tuesday 20 Nov 2012 02:06

ترک وزیر اعظم نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیدیا

ترک وزیر اعظم نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ استنبول میں یوریشین اسلامک کونسل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، اور اس کے تمام اقدامات دہشت گردی پر مبنی ہیں۔ اردگان نے کہا کہ وہ لوگ جو دہشت گردی کو اسلام سے منسلک کرتے ہیں وہ غزہ میں معصوم بچوں اور لوگوں کے قتل عام پر آنکھیں کیوں بند کر لیتے ہیں۔ طیب اردگان کے اس طرح کے بیان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک ہفتے سے جاری خونریز تصادم اور راکٹ حملوں کے بعد سامنا آیا ہے، یاد رہے کہ ترکی واحد اسلامک ملک تھا جس کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات 2010 میں اس وقت خراب ہو گئے تھے جب اسرائیلی آبدوزوں نے غزہ امداد لے کر جانے والے فریڈم فلوٹیلا نامی جہاز کو روکا تھا اور اس دوران جھڑپ میں نو ترک باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔

بعدازاں گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جانب سے واقعے کی رپورٹ جس میں صہیونی ریاست کو تقریباً بری الذمہ قرار دیا گیا تھا کے جاری کیے جانے کے بعد ترکی نے اسرائیل کے سفارت کار کو اپنے ملک سے نکالنے کے ساتھ ساتھ اس سے تمام تر عسکری تعلقات بھی ختم کر لیے تھے۔ رواں ماہ کے ابتدائی حصے میں ترکی نے 2010 میں کیے گئے اس حملے کے الزام میں چار اسرائیلی غیر حاضر جنرلز کا ٹرائل شروع کیا تھا۔ مزید براں ترکی کے وزیر خارجہ احمد دواتوگلو عرب لیگ کی جانب سے وزرائے خارجہ کے ایک گروپ کے ہمراہ منگل کو غزہ کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 213459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش