0
Wednesday 26 Jun 2013 12:52

شیخ حماد بن خلیفہ الثانی اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار، شیخ تمیم امیر قطر ہوگئے

شیخ حماد بن خلیفہ الثانی اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار، شیخ تمیم امیر قطر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے اپنے ولی عہد بیٹے کے حق میں دستبردار ہوکر منگل کو شیخ تمیم بن حماد الثانی کو ملک کا نیا امیر مقرر کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے منگل کی صبح اپنے سات منٹ کے خطاب میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہمارے قومی سفر میں نئے دور کا آغاز کیا جائے اور نئی نسل کو ان کے تجریدی خیالات کے ساتھ اسے آگے لے جانے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ میں آج آپ کو مخاطب کرتے ہوئے آگاہ کرتا ہوں کہ میں اقتدار شیخ تمیم بن حماد الثانی کو منتقل کر دوں گا۔ قطر کے پرچم کے قریب بیٹھ کر انہوں نے مزید کہا کہ میں پوری طرح سے مطمئن ہوں کہ وہ (شیخ تمیم) اس ذمہ داری کو سنبھالنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور وہ قابل اعتماد بھی ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت دوحہ کے امیری کورٹ میں ہزاروں قطری شہری 33 سالہ نئے سربراہ مملکت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمع تھے۔ 

یاد رہے کہ شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے 1995ء میں ایک کودتا کے ذریعے اپنے باپ کو اقتدار سے برطرف کرکے حکومت اپنے ہاتھ میں لے لی تھی۔ شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے 18 سال تک قطر پر حکمرانی کرنے کے بعد اقتدار اپنے 33 سالہ بیٹے شیخ تمیم بن حماد الثانی کے حوالے کیا ہے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں باپ سے بیٹے کی طرف انتقال اقتدار کے بعد نیا امیر قطر موجودہ کابینہ میں بھی رد و بدل کریگا اور کچھ جوان وزراء کو بھی نئی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ حالیہ سالوں میں شام میں حکومت کے خلاف سرگرم عمل مسلح باغیوں کی کھلی حمایت اور مدد کی وجہ سے بین الاقوامی برادری اور بالخصوص جہان اسلام میں قطر کی پوزیشن کافی کمزور ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 276907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش