0
Wednesday 24 Jul 2013 21:16

بی بی زینب)س (کے مزار پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے جو شیطان بزرگ امریکہ اور کینسر کے پھوڑے اسرائیل کےعزائم ہیں، منصب علی

بی بی زینب)س (کے مزار پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے جو شیطان بزرگ امریکہ اور کینسر کے پھوڑے اسرائیل کےعزائم ہیں، منصب علی
اسلام ٹائمز۔ انصار الحسین پاراچنار کے صدر ماسٹر منصب علی نے شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ پر حملے کے خلاف مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز شام میں بی بی سیدہ زینب سلام علیھا کے مزار پر راکٹوں کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس سے ہم شیطان بزرگ امریکہ اور کینسر کے پھوڑے اسرائیل کےعزائم معلوم کرسکتے ہیں۔ ان کا واحد مقصد دنیا میں قتل وغارت کا بازار گرم کرناہے۔ وہ بھی مسلمانوں کو مسلمانوں کے ہاتھوں مارنے کا ۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور آل سعود بین الاقوامی سطح پر شیعہ سنی کے درمیان لڑائی کرانے کا سوچ رہے ہیں۔ دوسری طرف امریکہ کے پٹھو طالبان اور القاعدہ بھی شام جانے کے اعلانات کررہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ لوگ بھی امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ویسے نعرے تو امریکہ خلاف لگا دیئے ہیں۔ مگر درپردہ امریکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔لیکن یہ تمام سن لیں کہ ہم مذھب پر حصوصاً ان مقدس ہستیوں پر تو کسی طور بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
انصارالحسین کے صدر منصب علی نے مزید کہا کہ ہمارے رگوں میں ایک قطرہ خون تک ہم ان کے خلاف لڑتے رہینگے۔ اور ایسے اقدامات کرنے والوں کو نہ صرف مذمت کرتے ہیں۔ بلکہ ان پر لعنت بھیجتے ہیں اور امت رسول کو متحدہ ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 286519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش