0
Tuesday 3 Sep 2013 09:41

مسلمانوں کیخلاف جنگ میں آل سعود ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، مرتضٰی پویا

مسلمانوں کیخلاف جنگ میں آل سعود ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، مرتضٰی پویا
اسلام ٹائمز۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر اور دی مسلم اخبار کے چیف ایڈیٹر آغا مرتضٰی پویا نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی اس قدر دہشت تھی کہ اس سے خوفزدہ ہوکر آل سعود نے صدام کے ساتھ مل کر ساٹھ بلین ڈالر خرچ کرکے ایران پر جنگ مسلط کی۔ مسلمانوں کے خلاف جنگ میں آل سعود ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، صابرہ اور شتیلہ کے واقعہ میں آل سعود کی جانب سے نہتے معصوم لوگوں پر جنگ مسلط کی گئی۔ یہ واقعہ اس قدر گھناؤنا تھا کہ اسرائیلی خود چلا اٹھے، لیکن او آئی سی، عرب لیگ اور اقوام متحدہ ٹس سے مس نہ ہوئیں۔ اسی طرح بوسنیا میں بھی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں آل سعود کا ہاتھ تھا۔ آل سعود جس امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، وہ امریکہ اسرائیل اور آل سعود کے لئے ایک گولی تک نہیں چلائے گا۔

معروف مذہبی سکالر نے بتایا کہ اسرائیلی وفد امریکہ پہنچ چکا ہے اور امریکہ سے التجا کر رہا ہے کہ شام پر حملہ نہ کیا جائے، اگر شام پر حملہ کیا گیا تو ہم پر 10 ہزار بم برسائے جائیں گے اور ہم صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ ایران کی جانب سے پاکستان میں پراکسی وار کے الزام کا جواب دیتے ہوئے مرتضٰی پویا کا کہنا تھا کہ یہ بالکل غلط پروپیگنڈا ہے۔ ایران پاکستان کو اپنا دوست سمجھتا ہے۔ ایران نے کسی دہشت گرد کی پرورش نہیں کی۔ یہ دہشت گردی آل سعود کی ایجاد کردہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 298023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش