0
Wednesday 18 Sep 2013 20:09

کراچی، انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی سمری وزیراعظم کو ارسال

کراچی، انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں امن و امان کیلئے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد رینجرز کو دہشتگردوں، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کی نظر بندی کا اختیار حاصل ہو جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی زاہد حامد کی سربراہی میں کام کرنے والی کراچی آپریشن کی قانون کمیٹی نے گذشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو تجویز دی تھی کہ رینجرز کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو نظر بند کرنے کا اختیار دیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کیلئے وزیر اعظم سے سفارش کی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ سمری اسلام آباد ارسال کر دی گئی ہے۔ اس وقت نظر بندی کا اختیار صرف قانون نافذ کرنے والے صوبائی اداروں کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 303087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش