0
Sunday 23 Feb 2014 05:03

ٹانک، کلینک کے ساتھ نصب ڈھائی کلو وزنی بم برآمد، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا

ٹانک، کلینک کے ساتھ نصب ڈھائی کلو وزنی بم برآمد، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں اڈہ بازار میں واقع گلی شاہ جہان مسجد کے قریب واقع نجی کلینک کے گیٹ کے ساتھ نصب ڈھائی کلو وزنی بم پولیس نے برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ کلینک کے مالک ڈاکٹر عبدالوحید نے تھانہ مرید اکبر شہید کے ایس ایچ او کو اطلاع دی کہ ہمارے کلینک کے گیٹ کے قریب بم نما چیز نصب کی گئی ہے۔ جس پر پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بی ڈی ایس کے عملے نے موقع پر پہنچ کے بم ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا تاہم انتہائی تباہ کن تھا۔ دھماکے کی صورت میں متعلقہ کلینک کے علاوہ آس پاس کی تمام عمارتوں کو شدید نقصان کا اندیشہ تھا۔ پولیس نے عبدالوحید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 354603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش