0
Friday 28 Feb 2014 22:59

پاراچنار، علمائے کرام کیجانب سے پروفیسر تقی ہادی کے قتل کی مذمت

پاراچنار، علمائے کرام کیجانب سے پروفیسر تقی ہادی کے قتل کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسینی الحسینی اور علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی نے کراچی میں پروفیسر تقی ہادی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ملک بھر میں شیعہ نسل کشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اہل تشیع کے خلاف کارروائیوں کے لئے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ جامعۃ الشہید کے پرنسپل علامہ سید جواد ہادی نے ٹیلی فونک پیغام میں کہا کہ مومنین کے کسی طبقے کو معاف نہیں کیا جا رہا۔ نہ علماء کو معاف کیا جاتا ہے، نہ عوام کو، نہ خواتین سے حیا کی جاتی ہے نہ بچوں پر رحم، یہ کیسی حکومت ہے۔ تحریک حسینی کے رہنما علامہ سید عابد حسینی کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کے محسن ہوتے ہیں، کیونکہ معاشرے کا ہر طبقہ اسی راستے سے گزر کر آگے بڑھتا ہے۔ کوئی بھی محکمہ نہیں، کسی محکمے کا کوئی فرد نہیں جس نے استاد کے آگے زانوئے احترام خم نہ کئے ہوں۔ ہماری بدنصیبی اور کیا ہوگی کہ معاشرے کے ایک محسن اور معمار کو بھی معاف نہیں کیا جاتا تو ایسی حکومت سے خیر کی کون سی توقع رکھی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 356655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش