0
Friday 20 Jun 2014 11:50

کوئٹہ، ہزارہ ٹاون اور علمدارروڈ پر بلوچستان یونورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان

کوئٹہ، ہزارہ ٹاون اور علمدارروڈ پر بلوچستان یونورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے خضدار اور کوئٹہ کے علاقوں ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا اعلان کردیا۔ مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے مالی سال 2014ء۔15 کی بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ صوبے میں اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے دو مزید یونیورسٹیاں تربت اور لورالائی میں قائم کی گئی ہیں۔ دونوں یونیورسٹیوں پر تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے جبکہ خضدار اور کوئٹہ کے دو علاقوں مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں بلوچستان یونیورسٹی کا ایک ایک سب کیمپس بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ جبکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سبی میں ایک یونیورسٹی اور گوادر میں کامسیٹ یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ بلوچستان سے مختلف اضلاع میں دس تعلیمی تکنیکی کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ایک علیحدہ ڈائریکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے تاکہ صوبے کے تمام فنی کالجز کے تنظیمی امور کو بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔

خبر کا کوڈ : 393610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش