0
Wednesday 23 Jul 2014 22:36

کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی سطح پر حکومت سرگرم تاہم عسکریت پسندی سب سے بڑی رکاوٹ، بھاجپا

کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی سطح پر حکومت سرگرم تاہم عسکریت پسندی سب سے بڑی رکاوٹ، بھاجپا
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اندونی اور بیرونی سطح پر بھارتی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھانے کا انکشاف کرتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت نے راجیہ سبھا میں کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ نے آرمڈ سپیشل پاور ایکٹ ہٹانے کا بار بار مطالبہ کیا تاہم سیکورٹی ایجنسیوں نے افسپا کو نہ ہٹانے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں عسکریت پسند اب بھی سرگرم ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی افسپا کو ہٹانے کے بارے میں بھارتی حکومت فیصلہ لے سکتی ہے، اطلاعات کے مطابق راجیہ سبھا میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت ”کرن ریجیجو “ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مرکزی حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر کام کر رہی ہے تاہم عسکریت پسندی سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کے نتیجے میں اس مسئلے کو حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وزیر مملکت نے راجیہ سبھا میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اب بھی عسکریت پسند سرگرم ہیں جبکہ پاکستانی رینجرس عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اگرچہ وقت وقت پر اقدامات اٹھائے گئے تاہم ریاست خاص کر وادی کشمیر میں حالات اس قابل نہیں ہیں کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عمر عبدﷲ نے افسپا کو ہٹانے کے ضمن میں بھارتی حکومت کو آگاہ تاہم سیکورٹی ایجنسیوں نے اس قانون کو ریاست جموں و کشمیر سے نہ ہٹانے کے بارے میں حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اب بھی عسکریت پسند سرگرم ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے ریاست میں حالات کو درہم برہم کرنے کیلئے سازشیں رچائی جارہی ہیں، سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت ”کرن ریجیجو “ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس ریاست جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں سے افسپا کو ہٹانے کے ضمن میں کوئی تجویز نہیں ہے اور اس قانون کو فی الحال ان ریاستوں نافذ رکھنے میں ہی بھلائی ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں اگرچہ حالات معمول پر آرہے ہیں تاہم کئی علاقوں میں عسکریت پسند اب بھی موجود ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افسپا فی الحال ریاست جموں و کشمیر میں نافذ رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 401139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش