0
Friday 25 Jul 2014 02:14

افتخار چوہدری چیف جسٹس نہیں سیاستدان تھے، یوسف رضا گیلانی

افتخار چوہدری چیف جسٹس نہیں سیاستدان تھے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے آخری ایام میں فوج اور سول حکومت کے تعلقات میں فاصلہ آگیا تھا۔ افتخار چوہدری چیف جسٹس نہیں سیاستدان تھے۔ بجلی کا بحران پیپلزپارٹی کے الیکشن نہ جیتنے کا سبب بنا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے اعتراف کیا کہ بجلی کا بحران پیپلزپارٹی کے الیکشن نہ جیتنے کا سبب بنا۔ جو لیڈ کرے گا عوام اس کے پیچھے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے آخری ایام میں فوج اور سول حکومت کے تعلقات میں فاصلہ آگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ این آر او کے وقت وہ جیل میں تھے۔ افتخار چوہدری چیف جسٹس نہیں سیاستدان تھے، ان کے لئے جو کر سکتا تھا کیا۔ عیدالفطر کے بعد اپنی نااہلی چیلنج کرنے پر قانونی مشاورت کروں گا۔ تصدق حسین جیلانی میرے رشتہ دار تھے اس لئے اس وقت نااہلی چیلنج نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کو سڑکوں پر لانے کے لیے کال دینے کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 401361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش