0
Sunday 28 Apr 2024 06:55

6 عرب ممالک کا غزہ کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس

6 عرب ممالک کا غزہ کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت "ریاض" میں غزہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے 6 عرب ممالک کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ سمیت فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر مذکورہ عرب ممالک کے وزراء نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کے لئے تمام رکاوٹیں دور کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مغربی کنارے و یروشلم میں صیہونی رژیم کے غیر قانونی اقدامات کے نتائج سے خبردار کیا۔ واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کے 204 روز بعد بھی اسرائیل اپنا کوئی ہدف حاصل نہ کر سکا۔ اسی وجہ سے یہ رژیم روزانہ کی بنیاد پر داخلی و خارجی انحطاط کا شکار ہے۔ اس دوران یہ رژیم غزہ میں جنگی جرائم، قتل عام، تباہی، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، امدادی اداروں پر بمباری، بھوک اور قحط میں اضافے کے سوا کوئی خاطر خواہ کامیابی اپنے نام نہ کر سکی۔ صیہونی رژیم مستقبل میں کسی بھی کامیابی کو حاصل کئے بنا اس جنگ کو ہار چکی ہے اور 204 دن گزرنے کے بعد بھی کئی سالوں سے محاصرے میں رہنے والے ایک چھوٹے سے علاقے کے مقاومتی گروہوں کو ہتھیار پھینکوانے میں ناکام رہی۔ یہانتک کہ غزہ میں ہونے والے جرائم کی وجہ سے اسرائیل نے عالمی رائے عامہ بھی کھو دی۔
خبر کا کوڈ : 1131659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش