0
Monday 28 Jul 2014 19:16

سیاسی حل کے بغیر امن ممکن نہیں، طالبان سے اب بھی مذاکرات ہونے چاہئیں، عمران خان

سیاسی حل کے بغیر امن ممکن نہیں، طالبان سے اب بھی مذاکرات ہونے چاہئیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کا وقت گیا، اب جو بات ہوگی 14 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ہمراہ عید منانے کیلئے بنوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے ہر آپشن استعمال کیا، لیکن کوئی حل نہیں نکلا، انہیں نواز شریف پر اعتبار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔ وزیرستان میں جاری آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حل کے بغیر مکمل امن قائم نہیں آسکتا، طالبان سے اب بھی مذاکرات ہونے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 402013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش