0
Monday 28 Jul 2014 13:02

فاٹا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے، سیاسی مذہبی جماعتوں کا مطالبہ

فاٹا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے، سیاسی مذہبی جماعتوں کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ملک کی تمام بڑی دینی وسیاسی جماعتوں نے شمالی وزیرستان ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں سے فوجی کاروائیوں کے نتیجہ میں ہجرت کرنے والے افراد کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کے محفوظ مستقبل کے لئے اصلاحات پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی سمیت فاٹا کے دیگر آئی ڈی پیز کے حوالے سے تاحال گورننس کا کوئی موثر سسٹم نہیں ہے۔ حکومت کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ قبائلی علاقوں کو جمہوری نظام دے۔ فاٹا کو قانونی اختیارات دیئے جائیں۔ آئی ڈی پیز کی بحالی و آباد کاری کے لئے ہنگامی اقدامات اور فوج کی جانب سے کلیئر علاقوں میں بے گھر افراد کی واپسی کا انتظام کیا جائے۔ فاٹا اصلاحات کو فوری طور پر قانونی تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ بے گھر افراد کو قومی شناختی کارڈز دینے کے لئے نادرا کا عملہ کرپٹ پریکٹس کا سلسلہ بند کرے۔ ہجرت کی اس مدت کے دوران بے گھر افراد کی املاک اور دیگر اثاثوں و جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ ہر قیمت اور ہر صورت ان محب وطن قبائل کی ناراضگی سے بچا جائے۔

فاٹا اصلاحات کے بارے میں سیاسی جماعتوں کی مشترکہ 10 رکنی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا تھا۔ فاٹا میں پائیدار امن و استحکام کے لئے اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پی پی پی، مسلم لیگ(ن)،تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف) عوامی نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں و نمائندوں اور عمائدین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 401952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش