0
Saturday 23 Aug 2014 19:41

حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، حنیف طاہر صدیقی

حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، حنیف طاہر صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں انقلاب مارچ کی حمایت میں کل بروز اتوار شام پانچ بجے لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے راہنماء محمد حنیف طاہر صدیقی نے کہا کہ ہم اس وقت تک احتجاجی دھرنے دیں گے جب تک حکمران استعفیٰ نہیں دیتے۔ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اب حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بات ہے قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی نے کہا کہ ہم گزشتہ چار روز سے کراچی سے لے کر گلگت بلتستان تک صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں اور ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم مظلومین کو کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ظالموں کیخلاف خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے اور یہ ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حبیب قادری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بچانے کے لیے اور ملک سے بدامنی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے باہر نکل کر احتجاج کرنا ہو گا اور اس میں تمام محب وطن جماعتوں کو شامل ہونا چاہیے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے راہنماء رانا ماجد علی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری محمد علی نقشبندی، منہاج القرآن کے ناظمین محمد حنیف طاہر صدیقی، مفتی ممتاز حسین صدیقی، تنظیم علماء اہل سنت لاہور کے مفتی محمد نذیر خاں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 406318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش