0
Wednesday 27 Aug 2014 18:27

جماعت اہلسنّت 7 ستمبر کو ملک گیر ’’یومِ ختمِ نبوّت‘‘ منائے گی

جماعت اہلسنّت 7 ستمبر کو ملک گیر ’’یومِ ختمِ نبوّت‘‘ منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دینے کی یاد میں 7 ستمبر کو ملک بھر میں ’’یومِ ختمِ نبوّت‘‘ منائے گی۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ختمِ نبوّت کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے اور اسلام اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے یومِ ختمِ نبوّت منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملکی حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ تمام جماعتیں پاکستان کے استحکام کو اپنی اوّلین ترجیح بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست میں قومی مفاد قتل ہو رہا ہے۔ قومی سطح پر عوام کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ بحران سے ہر شعبۂ زندگی متاثر ہو رہا ہے اس لیے سیاسی راہنما قوم کو اذیت سے نجات دلانے کے لیے موجودہ بحران کا حل نکالیں۔ اجلاس میں مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، صاحبزادہ محمد عرفان غنی، علامہ فاروق خان سعیدی، مولانا قاری نذیر احمد قادری، پروفیسر عبدالعزیز نیازی، مولانا شیر محمد نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کے ٹی وی چینل کی نشریات بند کی جائیں اور کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو ان کے عہدے سے الگ کیا جائے کیونکہ وہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش